پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ داود شاہ کاکڑ تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کے لیے 3 امیدواروں کی درخواست قبول کی تھی تاہم اشرف جباراور اسلم صاحب پارٹی مفاد کے لیے دستبردار ہوئے اور بیرسٹر گوہر علی خان پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
رؤف حسن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کچھ گائیڈ لائنز مقرر کی تھیں، ہم نے تیسری بار انٹراپارٹی الیکشن کرائے، بلوچستان میں انٹراپارٹی انتخاب جاری، 3 بجے نتائج آئیں گے۔
سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا چیپٹرز کے صوبائی صدور کا بھی اعلان کر لیا گیا ہے، اب صرف بلوچستان میں پارٹی صدر کے لیے انتخاب ہونا باقی ہے۔
پی ٹی آئی بلوچستان کے پینلز میں امین خان جوگیزئی پینل، داؤد شاہ پینل اور منیر احمد بلوچ پینل شامل ہیں، جن کے درمیان مقابلہ 3 مارچ 2024 کو ہوگا۔
پی ٹی آئی پنجاب کی صدر یاسمین راشد، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے رؤف حسن نے کہا کہ یہ جو الیکشن ہم نے کنڈیکٹ کیا ہے وہ اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے، میں تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں، ہمارے اسٹاف نے الیکشن مکمل کرنے کے لئے بہت محنت کی۔
انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں چیئرمین اور جنرل سیکرٹری کا پینل تھا، صوبوں میں صدر کا پینل تھا، گزشتہ روز چار پینل تھے، اسکروٹنی کے بعد تین پینل درست قرار پائے، نوید انجم کا پینل اعتراض کے باعث نکال دیا گیا، نوید انجم کی پی ٹی آئی کی ممبرشپ کینسل کر دی گئی تھی، 24 فروری کو انہوں نے دوبارہ ممبرشپ کروائی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے چھ ماہ میں ممبر ہونا ضروری ہے، باقی دونوں امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لئے تھے، بیرسٹر گوہر کا نام باقی رہ گیا تھا جو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے، جنرل سیکرٹری کے خلاف اور کوئی بھی پینل نہیں تھا عمر ایوب بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات ہونے والے تھے جس کے لیے متعدد رہنماؤں نے بطور پینل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم پی ٹی آئی کے الیکشن کمشنر رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ’ان رہنماؤں میں سے اکثریت نے انتخابات سے صرف دو دن قبل کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔
پی ٹی آئی بلوچستان کے انٹرا پارٹی الیکشن مکمل ہوگئے۔
داود شاہ کاکڑ تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے۔
جہانگیر رند جنرل سیکرٹری بلوچستان منتخب ہوئے۔
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں 3 پینل کے درمیان مقابلہ تھا۔
کوئٹہ ۔انٹرا پارٹی الیکشن کےؐلئےپولنگ صبح 10 بجےسے شام 5 بجے تک جاری رہی اعلامیہ