Aaj Logo

شائع 02 مارچ 2024 11:18am

جرمنی نے غیر ملکی ہنرمندوں کیلئے ویزا آسان بنادیا

جرمنی نے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ہنرمندوں کو بلانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ہنرمند افراد کو اپنے ہاں بلانے کے حوالے سے امیگریشن قوانین میں دوسرے مرحلے کی تبدیلیاں یکم مارچ سے نافذ کردی گئی ہیں۔

وزیر داخلہ نینسی فیزر کا کہنا ہے کہ جرمنی کی ترقی اور خوش حالی میں غیر ملکی ہنرمندوں کا بھی اہم کردار ہے۔ ہم بیورو کریٹک رکاوٹیں دور کرکے غیر ملکی ہنرمندوں کو زیادہ تعداد میں اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جرمنی کو نرسنگ سمیت متعدد شعبوں میں افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

جرمنی نے امیگریشن قوانین میں پہلی تبدیلیاں نومبر 2023 میں نافذ کی تھیں۔ یہ تبدیلیاں ای ایو بلیو کارڈ کے اجرا سے متعلق تھیں۔

نئے قوانین کے تحت کسی پروفیشنل ادارے یا یونیورسٹی سے ڈگری کے حامل اور دو سالہ تجربہ رکھنے والے ہنرمند زیادہ تیزی سے جرمنی آسکیں گے۔

امیگریشن قوانین میں تیسرے مرحلے کی تبدیلیاں یکم جون 2024 سے نافذ کی جائین گی جن کا تعلق جرمنی میں نوکری تلاش کرنے کا کارڈ جاری کرنے سے ہے۔

نینسی فیزر کا کہنا ہے کہ جرمنی جلد از جلد زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ہنرمندوں کو اپنے ہاں بلانے کی کوشش کرے گا کیونکہ متعدد شعبوں میں افرادی قوت کی شدید قلت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کینیڈا نے ورک پرمٹ کیلئے شرائط کا اعلان کردیا

کویت میں ورک پرمٹ کی نئی سخت شرائط کا اعلان

یورپ میں شینگن ویزے کا مستقبل خطرے میں، 11 ممالک نے سرحدی رکاوٹیں کھڑی کردیں

Read Comments