مارچ 2023 میں پیش آنے والے سائبر سکیورٹی واقعے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی۔ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نادرا کو ضروری اقدمات کی ہدایت کردی۔
جے آئی ٹی نے مارچ 2023 میں پیش آنے والے سائبر سکیورٹی واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی۔
انوار الحق کاکڑ نے نادرا کو رپورٹ کی سفارشات پر تعمیلی اقدامات کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ نادرا نے 30 اکتوبر 2023 کو جے آئی ٹی کیلئے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی۔
وزیر اعظم نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سائبر کرائم کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی منظوری دی تھی۔
رپورٹ میں تجویز کردہ اقدامات میں مناسب ٹیکنالوجی کو اپ گریڈز کرنا اور لاپروائی کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائیاں کرنا بھی شامل ہے۔
جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ اقدمات نادرا کو اپنی خدمات بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ یہ اقدمات ڈیٹا بیس کی معیاری سکیورٹی کو بھی یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔