Aaj Logo

شائع 01 مارچ 2024 03:58pm

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن مؤخر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن مؤخر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو پھر سے خطرات لاحق ہوگئے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن مؤخر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست گزار نوید انجم نے پی ٹی آئی چیئرمین شپ کے لیے جمع کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن سےرجوع کرلیا۔

درخواستگزارنوید انجم خان نےموقف اختیارکیا کہ بطور پی ٹی آئی ورکر چیئرمین شپ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، میرے کاغذات نامزدگی پی ٹی آئی الیکشن بورڈ نے اعتراضات لگا کر مسترد کردیے، پی ٹی آئی آئین مجھے اجازت دیتا ہے کہ بطورچیئرمین انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لوں۔

درخواست گزار نےاستدعا کی کہ جب تک الیکشن کمیشن میرےاعتراضات کا فیصلہ نہیں کرتا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن شیڈول مؤخر کیا جائے، بطور پی ٹی آئی ورکر الیکشن کمیشن سےا ستدعا کرتا ہوں کہ میری اپیل کو سنے، 3 مارچ کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ہونے جار ہے ہیں۔

مزید پڑھیں

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کااعلان

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاریکردیا

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، چئیرمین بننے کیلئے چار امیدوار دوڑمیں شامل

Read Comments