Aaj Logo

شائع 01 مارچ 2024 04:01pm

لاہور میں آئی ٹی اور ایجوکیشن سٹی قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایجوکیشن سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں فری وائی فائی پروجیکٹ اور آئی ٹی سٹی ٹاور منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ خصوصٰ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نئےآئی ٹی اورایجوکیشن سٹی میں عالمی رینکنگ میں سرفہرست یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم ہوں گے۔ وزیراعلی پنجاب نے دنیا کی ٹاپ فائیو آئی ٹی کمپنیوں سے رابطے کی ہدایت بھی کردی۔

اجلاس میں آئی ٹی اورایجوکیشن سٹی ٹوئن ٹاورز کے لیے جدید ترین ماڈیولر ٹیکنالوجی اپنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

پنجاب کی وزیر اعلٰیٰ کا کہنا تھا کہ ماڈیولر ٹیکنالوجی کےذریعے 10 ماہ میں ٹاورزکی تعمیرمکمل کی جائے گی۔ ٹوئن ٹاورز میں 6 سے 8 ہزارتک افراد کی گنجائش ہوگی۔

ہائی ٹیک کے پانچ بڑے اداروں کو لاہور میں ٹیکنالوجی ہب قائم کرنے کے لیے تیام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہزاروں نوجوانوں کے لیے مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور چپ ڈیزائننگ سے متعلق تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں سب کیلئے فری وائی پراجیکٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے دیگر شہروں کو بھی فری وائی فائی کی سہولت مرحلہ وار فراہم کی جائے گی۔

Read Comments