امریکی ریاست مسوری میں ایک عدالتی افسر اور ایک پولیس افسر بے دخلی کے نوٹس پر عمل کرانے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
مسوری کے قصبے انڈیپینڈنس میں ایک مکان کو خالی کرانے کے لیے عدالتی اہلکار ڈیریکس میک پہنچا تو اس میں چھپے ہوئے افراد نے فائر کھول دیا۔ عدالتی افسر نے مقامی پولیس کو مطلع کیا تو پولیس کی نفری پہنچ گئی۔
فائرنگ کے تبادلے میں عدالتی افسر ڈیریکس میک اور ایک پولیس افسر کوڈٰ ایلن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایک اور پولیس افسر شدید زخمی ہوا۔ تیسرا پولیس افسر معمولی زخمی ہوا۔
انڈیپینڈنس کے پولیس چیف ایڈم ڈسٹمین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے مکان سے ایک زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا۔