Aaj Logo

شائع 01 مارچ 2024 11:50am

اوگرا نے مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمت کم کردی

اوگرا نے مارچ کے لیے لکوڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں 80 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ اوگرانے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 9 روپے 51 پیسے کمی کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 39 روپے مقرر کی تھی۔

Read Comments