Aaj Logo

شائع 29 فروری 2024 03:48pm

شاہی ٹکڑوں سے دعوت کا لطف دوبالا کریں

میٹھا کھانے کاشوق کسے نہیں ہوتا ، خصوصاً میٹھی ڈش کے بغیرتو دعوتوں کا تو تصور ہی ناپید ہے۔

کئی خواتین نمکین پکوان تو شوق سے پکا لیتی ہیں لیکن سویٹ ڈش کا انتخاب انہیں مشکل میں ڈال دیتا ہے کیونکہ زردہ اور کھیر جیسے روایتی پکوان خاصت محنت اور وقت طلب ہوتے ہیں۔

لیکن ایک میٹھی ڈش ایسی بھی ہے جو جھٹ پٹ بنا کر چٹ کرلی جاتی ہے اور سب کو پسند بھی آتی ہے۔

بات کی جارہی ہے شاہی ٹکڑوں کی جو دعوت کا مزہ دوبالا کردیتے ہیں اوراسے گھرمیں بھی بنا کر کھایا جاسکتا ہے۔

اجزاء :

ڈبل روٹی کے سلائس ، 6 عدد ، کنارے کاٹ کر درمیان سے کاٹ لیں ۔دودھ ، ڈیڑھ کلو ۔چینی ,ایک پیالی ۔ چھوٹی الائچی پاوڈر ، آدھا چائے کا چمچ ۔خشک دودھ ،ایک پیالی ۔ کوکنگ آئل یا گھی ،ایک پیالی ۔ زعفران ، چٹکی بھر ۔بادام ،دس عدد (گرم پانی میں بھگو کر چھلکے اتار لیں اور باریک کاٹ لیں۔)۔پستے ,دس عدد باریک کاٹ لیں ۔ زردے کا رنگ، چٹکی بھر ۔ سجاوٹ کے لئے چاندی کاورق

ترکیب:

ایک بڑے فرائی پین میں گھی یا تیل کو گرم کر لیں ۔ ڈبل روٹی کے ٹکروں کو اس کے اندر ڈال کر ہلکا گولڈن براؤن کر لیں اور نکال لیں ۔

باقی بچے ہوئے گھی یا تیل کو الگ کسی برتن میں نکال لیں زعفران کو تھوڑے سے دودھ میں ملا کر ایک طرف رکھ دیں ۔

فرائی پین میں دودھ ڈال کر جوش آنے دیں ۔ آنچ دھیمی رکھیں اب اس میں چینی اور زعفران ڈال دیں اور پانچ منٹ کے بعد خشک دودھ بھی ڈال دیں ۔

تھوڑ ی دیر بعد ڈبل روٹی کے سلائس بھی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔

جب دودھ گاڑھا ہو جائے تو زردے کا رنگ تھوڑے سے دودھ میں بھگو کر اسے دودھ میں شامل کر دیں

آخر میں چھوٹی الائچی پاوڈر بھی ڈال دیں۔

ایک پھیلی ہوئے ڈش میں نکال کر اوپر کٹے ہوئے بادام اور پستے چھڑ ک دیں ۔

ٹھنڈا ہونے پر چاندی کا ورق سجا دیں ۔

مزے دار شاہی ٹکڑے تیار ہیں

Read Comments