چاغی میں پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل بگ ایریا میں پھنسی گاڑیاں تاحال ریسکیو نہ ہوسکیں۔
گزشتہ دنوں کی طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے بگ ایریا میں اب تک درجنوں گاڑیاں پھنسے ہوئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر چاغی نے ہیلی کاپٹر کے لیے حکام بالا کو خط ارسال کردیا۔
ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین اسفند یار محمد زئی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے گاڑیوں کو ریسکیو کرنا ممکن نہیں، جہاں تک رسائی تھی لیویز فورس کے ہمراہ ڈرائیورز کے لیے کھانے پینے کے اشیاء پہنچا دی، اشیاء کے علاؤہ کمبل اور دیگر سامان بھی مہیا کیے۔
ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ لوگ بھگ ایریا سے سفر کرنے سے گریز کریں، مشکل کی اس گھڑی میں لیویز فورس کے خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔
گوادر میں موسلادھار بارش سے تباہی، مکاناتمنہدم
طاقتور سسٹم داخل: کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشیںہوں گی