Aaj Logo

شائع 28 فروری 2024 10:48pm

انتخابی معاملات کا فورم آئی ایم ایف نہیں، وزیراعظم کا عمران کے خط پر رد عمل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابی معاملات کا فورم آئی ایم ایف نہیں، پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط غیر ذمہ داری ہے۔

ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں اپنے تحفظات کے حوالے سے فورم موجود ہیں، کورٹ کی عزت اور احترام سب کو کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے غلط بیانی کی جارہی ہے، حکومتی سطح پر لاپتا افراد کے لواحقین سے بات چیت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن بنائے گئے ہیں، تشدد کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کا متن سامنے آگیا ہے۔

عمران خان کی جماعت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو مزید قرض دینے سے پہلے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 30 فیصد نشستوں پر الیکشن کا آڈٹ کرائے۔

Read Comments