Aaj Logo

شائع 28 فروری 2024 06:05pm

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 2048 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کمی سے 214800 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 944 روپے کمی سے 184156 روپے ہوگئی۔

دریں اثنا سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Read Comments