Aaj Logo

شائع 28 فروری 2024 03:41pm

نیو یارک کے میڈیکل کالج کو ایک ارب ڈالر کا عطیہ، چار سالہ ٹیوشن فیس معاف

امریکی شہر نیو یارک میں طبی تعلیم کے ایک معروف ادارے نے چار سالہ ٹیوشن فیس معاف کردی ہے۔ اب تمام طلبہ تعلیم کی اعلیٰ تعلیم مفت حاصل کرسکیں گے۔

یہ اقدام ایک سابق پروفیسر اور وال اسٹریٹ کے معروف سرمایہ کار کی بیوہ کی طرف سے ایک ارب ڈالر کے عطیے کی بدولت ممکن ہوسکا ہے۔

رُتھ گاٹزمین نے البرٹ آئنسٹائن کالج آف میڈیسن کو ایک ارب ڈالر کا عطیہ اپنی اس خواہش کی تکمیل کے لیے دیا ہے کہ طب کی اعلیٰ تعلیم پانے والے نادار افراد کی خدمت کرنے کے قابل ہوسکیں۔

طبی تعلیم کے اس ادارے میں انرولمنٹ کرانے والے بیشتر طلبہ کم آمدنی والے طبقے کے گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ٹیوشن فیس کی مکمل معافی سے ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Read Comments