چئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اپنی فیملی کے ساتھ رخصت پر بیرون ملک چلے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی فیملی کے ساتھ چھٹیوں پر دُبئی گئے ہیں۔
محسن نقوی ایک سال سے زائد عرصہ نگران وزیر اعلی پنجاب رہے اور اس دوران کئی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے علاوہ دیگر کام مکمل کروائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی سرکاری مصروفیت کی بنا پر فیملی کو زیادہ وقت نہیں دے سکے تھے اس لیے اب وہ ان کے ہمرا دبئی میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔لاہور:محسن نقوی فیملی کے ساتھ چھٹیاں دوبئی میں منارہے ہیں،ذرائع