Aaj Logo

شائع 28 فروری 2024 01:42pm

بھارتی بحریہ نے 3300 کلو منشیات پکڑلی، ملزمان کو پاکستانی قرار دیدیا

بھارتی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے برِصغیر کی منشیات کی سب سے بڑی کھیپ ضبط کی ہے۔

معروف جریدے ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بھارتی بحریہ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور گجرات اینٹی ٹیرر ازم اسکواڈ نے مشترکہ کارروائی گجرات کی ایک بندر گاہ کے نزدیک گہرے سمندر میں کی۔

مجموعی طور پر 3300 کلو گرام منشیات پکڑی گئی ہیں جن میں 3089 کلو چرس، 158 کلو میتھمفیٹامائن اور 25 کلو مارفن شامل ہے۔ عالمی منڈی میں اس کھیپ کی مالیت 2 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔

بھارتی بحریہ کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی فضائی نگرانی کے نظام سے دو دن کی نگرانی کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ جس کشتی پر چھاپہ مارا گیا وہ بظاہر پاکستانی باشندوں کے زیرِ تصرف تھی۔

Read Comments