سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمٹیڈ (ایس این جی پی ایل) نے نئے گیس میٹر لگانا شروع کردیے ہیں ۔ اس حوالے سے نئی شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔
متعدد علاقوں (ریجنز) میں لگائے جانے والے نئے گیس میٹر آر ایل این جی کے کنکشنز کے لیے ہیں۔
یہ اقدام گیس کے ملکی ذخائر کے تیزی سے ختم ہونے کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔
سوئی ناردرن گیس نے 100 سے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں نئے گیس کنکشن دینا شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر سوئی ناردرن گیس نے ریگیسیفائیڈ لکوییفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کے کنکشن دینا شروع کردیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی پالیسی کے تحت 100 سے زائد پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مکین مرحلہ وار کنکشن حاصل کریں گے۔
آر ایل این جی کنکشن صرف ان سوسائٹیز، فیزز یا بلاکس کو دیے جائیں گے جنہیں اب تک گیس کنکشن نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :
سوئی ناردرن نے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی
پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد میں 7 ہزار گیس کنکشن منقطع، کروڑوں کے جرمانے
لاہور میں گیس چوری کیخلاف کارروائی، 2 فیکٹریاں پکڑی گئیں
نئے گیس کنکشن سیکریٹری پیٹرولیم کو پیش کی جانے والی تجاویز کی بنیاد پر اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کاؤنسل (ایس آئی ایف سی) کی منظوری کے تحت دیے جارہے ہیں۔
متعلقہ شرائط کے تحت آر ایل این جی کنکشن انفرادی میٹر کی بنیاد پر فراہم کیے جارہے ہیں۔
ای این جی پی ایل نے تمام متعلقہ محکموں اور افسران کو ہدایت کی ہے کہ آر ایل این جی کنکشنز کے تحت میٹر لگانے کے لیے وسائل اور خدمات مہیا کریں۔