پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آگئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 16 پیسے کم ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 279.11 روپے پر بند ہوا۔
پاکستانی روپیہ گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رہا۔
روپے کی قدر میں استحکام کا سبب سیاسی صورتحال میں بے یقینی کم ہونا ہے، اس کے علاوہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا نیا قرضہ ملنے کے امکانات نے بھی روپے کی قدر کو استحکام دیا ہے۔