پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے مقابلے زوروشور سے جاری ہیں۔ اور ہر ٹیم جیت کے لئے ایڑی چوٹی کازور لگا رہی ہے۔ شائقین کرکٹ کی فیورٹ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بھی سب کی خوب توجہ سمیٹ رہے ہیں۔
پیر 26 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شاندار سینچری اسکور کرنے والے بابراعظم نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
بابر اعظم نے اپنی شاندار کارکردگی کے لئےاپنی والدہ کو“لکی چارم“ قرار دیا جو اس وقت اسٹیڈیم میں موجود تھیں ۔
کپتان زلمی کا یہ لکی دن تھا جس کی وجہ انہوں نے والدہ کی موجودگی قرار دی ہے۔
میچ کے اختتام پربابر اعظم نیے بتایا کہ ”میری والدہ پہلی بار میرا میچ دیکھنے کے لیے میدان میں آئیں اور میرے لیے لکی دن بھی لائیں ۔“
بابر اعظم نے اس موقع پر اپنی ماں کو اپنی طاقت قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ ان کی موجودگی میں بہتر پر فارمنس دکھانے کے قابل ہوتے ہیں۔
بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتا ن نہیں رہے مگر اب وہ زیادہ خوش اور فریش دکھائی دیتے ہیں جس کا اندازہ پی ایس ایل میچز میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے