پشاور میں مخلتف امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب ہوگئیں، ادویات کی شارٹیج نے مریضوں کی مشکلات بڑھا دیں جبکہ 2400 کی انسولین 3700 روپے پر ملنے لگی۔
پشاور میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مرگی، بخار، درد اور سینے کے امراض کی ادویات غائب ہیں اور مریض بلیک میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ہول سیل ڈیلر نے بتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کمپنیوں کی جانب سے کیا گیا ہے، جس کے سامنے ان کا بھی بس نہیں چلتا۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ محکمے ادویات کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافے کا نوٹس لیں تاکہ قیمتی ذندگیوں کو بچایا جا سکے ۔
کراچی میں ادویات کا بحران، جعلی دوائیاں مارکیٹ میںآگئیں
ادویات کی قیمتوں کا اختیار کمپنیوں کو دینے کا نوٹیفکیشنمعطل
نگراں حکومت نے جاتے جاتے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میںاضافہ کردیا