پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے امیدوار میدان میں اتار دیا۔ ترجمان ن لیگ اختیار ولی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کیلئے ڈاکٹر عباد اللہ ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔
اختیار ولی کے مطابق اس حوالے سے اے این پی، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) سے رابطہ کرلیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان جماعتوں سے ڈاکٹر عباد اللہ کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ اے این پی، پیپلز پارٹی اور جےیوآئی ف نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔