خیبرپختوا کے ضلع ہزارہ کے شہر ہری پور میں سگی چچی کے ہاتھوں نو سالہ بچے کے قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق سات روز قبل لاپتا ہونے والے نو سالہ بچے عبدالحمید کی لاش کنویں سے برآمد کی گئی، بچے کو قتل کرکے کنویں میں پھنک دیا گیا تھا۔
پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کیا تو معلوم ہوا کہ وہ بچے کی حقیقی چچی ہے۔
آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان گرفتار
دوران تفتیش ملزمہ عابدہ شاہین نے اعتراف کیا کہ بچے کو گلا دبا کر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ عابدہ شاہین کے ساتھ مزید دو ملزمان بھی قتل میں ملوث ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتول عبدالحمید تیسری جماعت کا طالب علم تھا اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل جائیداد کے تنازع پر کیا گیا۔
پولیس نے ملزمہ کا عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرواکر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔