پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیراعظم کیلئے سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیے ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے عامر ڈوگر کو نامزد کیا ہے، جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے جنید خان نامزد ہوئے ہیں۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ لودھراں میں ہماری سیٹ پر دوبارہ گنتی کروا کر شب خون مارا گیا۔
سنی اتحاد کونسل کی نشستوں پر کسی اور کا حق نہیں، بیرسٹر گوہر
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 175 سے 180 سیٹوں پر کٹ مارا گیا ہے۔
انہوں نے دو مارچ کو مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کا اعلان بھی کردیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات اچھی رہی، ہم گرینڈ الائنس کی طرف جارہے ہیں، ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ شفاف الیکشن اور لیول پلیئنگ فیلڈ ہو۔
اسد قیصر نے کہا کہ عوام کو حق ہے کسے منتخب کرتے ہیں، ملک کے فیصلے سب کے سامنے ہونے چاہئیں، ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین کی بالادستی ہو، ہم چاہتے ہیں ملک میں ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے۔