ںیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر نے دلبرداشتہ ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، نیل ویگنر آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کا حصہ نہ بننے پر مایوس تھے۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ کے معروف کھلاڑی نیل ویگنار نے دورہ آسٹریلیاء میں ٹیم کا حصہ نہ بنائے جانے پرانٹرنیشنل کرکٹ سے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
37 سالہ فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے آسان لمحہ نہیں تھا، مگر ظاہر ہے، وقت آ گیا تھا۔
جبکہ کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ بلیک کیپ پہن کر ایک اچھا وقت گزرا ہے، یہ میری زندگی کے چند فخریہ لمحات تھے۔ میں اب اپنا آخری فائنل ہفتہ کیمپ میں گزار رہا ہوں، وہ سب کروں گا، جس سے کرکٹ ٹیم کے لڑکوں کو سپورٹ اور مدد مل سکے۔
واضح رہے فاسٹ بالر نیل ویگنار نے ٹیسٹ کیرئیر میں 64 میچز میں 260 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کھلاڑی نے 2012 میں نیوزی لینڈ ٹیم میں پہلی مرتبہ ڈیبیوٹ میچ کھیلا تھا، وہ نیوز لینڈ ٹیم میں جنوبی افریقہ میں اپنے آبائی علاقے سے آئے تھے۔