نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ٹیلی کام جہانزیب رحیم کا استعفا منظور کرلیا ہے۔
جہانزیب رحیم کو حال ہی میں وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام پاکستان میں ممبر ٹیلی کام کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تین سالہ مدت کے لیے ان کی تقرری آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں ان کے وسیع تجربے کو دیکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
جہانزیب رحیم اقتصادی بحالی کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) میں ٹیلی کام سیکٹر کے فوکل پرسن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
مزید برآں، وہ کلاؤڈ آفس میں ڈائریکٹر آڈٹ کے عہدے پر فائز ہیں اور کلاؤڈ فرسٹ پالیسی کے نفاذ کی نگرانی کرتے ہیں۔
جہانزیب رحیم اس سے قبل Ufone 4G اور Ufone Microfinance Bank کے بورڈ ممبر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
وہ انڈسٹری میں دیگر اہم کرداروں کے ساتھ ساتھ زونگ 4جی میں انٹرپرائز سلوشنز اینڈ سپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
27 اگست کو عمر ملک کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ممبر ٹیلی کام کا عہدہ گزشتہ پانچ ماہ سے خالی تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اجازت کے بعد وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام نے نومبر 2023 میں نئے ممبر کی تقرری کا عمل شروع کیا۔
شارٹ لسٹ اور سلیکشن کے بعد نئے ممبر کی تقرری کے لیے تین امیدواروں کا پینل وفاقی حکومت کو پیش کیا گیا تھا۔