Aaj Logo

شائع 26 فروری 2024 03:52pm

معروف بھارتی گلوکار پنکج ادھاس انتقال کرگئے

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار پنکج ادھاس انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 72 سال تھی۔

پنکج ادھاس کا انتقال پیر کی صبح گیارہ بجے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں ہوا۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

پنکج ادھاس نے کم و بیش پچاس سال تک غیر فلمی غزلوں اور گیتوں سے کروڑوں شائقین سے داد سمیٹی۔

پنکج کو 1983 میں فلم ’نام‘ کے لیے گائے ہوئے گیت ’چٹھی آئی ہے‘ کے ذریعے ایشیا بھر میں بھرپور شہرت ملی۔

پنکج ادھاس کے بھائی منہر ادھاس بھی فلمی گلوکار تھے۔ منہر نے پیار کرنے والے کبھی ڈرتے نہیں، ہم تمہیں چاہتے ہیں ایسے اور دوسرے بہت سے مقبول فلمی گیت گائے۔

Read Comments