Aaj Logo

شائع 25 فروری 2024 10:30pm

پی ایس ایل 9: سرفراز احمد سرپر گیند لگنے سے زخمی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر اور بلے باز سرفراز احمد ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں سرپر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے گیارہویں میچ ملتان کی اننگز کے آخری اوور کے دوران وکٹ کیپر سرفراز احمد سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

وسیم جونئیر نے باؤنڈری پر کیچ لے کر بال تھرو کی جو سرفراز کے سر پر لگی۔

سرفراز احمد کو فوری طبی امداد کے بعد سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے ان کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔

سرفراز احمد کے میدان سے باہر جانے کے بعد ان کی جگہ محمد سجاد علی نے وکٹ کیپر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں جبکہ سرفراز کی جگہ بیٹنگ بھی انہوں نے کی۔

سجاد نے بلے کے ساتھ کریز پر مختصر قیام کیا اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد اسامہ میر کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

اس میچ میں ملتان سلطانز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔

Read Comments