Aaj Logo

شائع 25 فروری 2024 08:57pm

امریکی خلائی جہاز کا چاند پر اترتے ہوئے پاؤں پھسل گیا، ٹیڑھا ہے پر کھڑا ہے

چاند کی سطح پر پہلا نجی خلائی جہاز بھیجنے والی کمپنی نے اطلاع دی ہے کہ اس کے ”اوڈیسیئس“ نامی مون لینڈر نے پہلو کے بل گری ہوئی حالت میں چاند پر لینڈنگ کی ہے لیکن اب ’محفوظ اور ٹھیک‘ ہے۔

1972 کے بعد سے یہ چاند کی سطح پر پہنچنے والا پہلا نجی اور پہلا امریکی خلائی جہاز ہے۔

ہیوسٹن میں قائم کمپنی ”انٹیوٹیو مشینز“ نے بتایا کہ انسانی غلطی خلائی جہاز کے لیزر پر مبنی رینج فائنڈرز کی ناکامی کا باعث بنی، کس طرح انجینیئرز نے لینڈنگ کے وقت سے چند گھنٹے قبل غلطی کا پتہ لگایا اور کس طرح انہوں نے ایک ہنگامی صورت حال کو بہتر بنایا جس نے مشن کو ممکنہ حادثے سے بچایا۔

کمپنی کے حکام نے جمعے کو ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ اگرچہ اوڈیسیئس نے جمعرات (23 فروری) کو چاند کی سطح پر لینڈنگ کی لیکن فلائٹ انجینیئرز کے ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ لینڈنگ والے چھ حصوں پر مشتمل کرافٹ لینڈنگ کے وقت کے قریب بظاہر اپنے ہی پیروں پر پھسل گیا۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سٹیفن آلٹیمس کا کہنا ہے کہ چاند کی سطح پر اترنے سے تھوڑی دیر قبل اس مون لینڈر نے لینڈنگ والے چھ حصوں میں سے ایک کو چاند کی سطح پر رکھا اور پھسل گیا، اب یہ ایک طرف کو جھکی ہوا ہے اور اس کے ایک سرے پر پتھر ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا، ’اس کے باوجود بھی تمام علامات یہ ہیں کہ اوڈیسیئس چاند کے جنوبی قطب کے علاقے میں مالاپرٹ اے نامی گڑھے کے قریب یا ہماری مطلوبہ لینڈنگ سائٹ پر ٹھیک ہے۔‘

آلٹیمس کا کہنا تھا کہ ’مون لینڈر کے ساتھ رابطے میں ہیں‘ اور مشن کنٹرول آپریٹرز گاڑی کو کمانڈ بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ لینڈنگ سائٹ سے چاند کی سطح کی پہلی تصاویر حاصل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اس سے قبل جمعے کو کمپنی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ایک مختصر اپ ڈیٹ میں اوڈیسیئس کو ’محفوظ اور ٹھیک‘ قرار دیا گیا تھا۔

کمپنی نے جمعرات کو لینڈنگ کے فوراً بعد کہا تھا کہ ریڈیو سگنلز سے پتہ چلتا ہے کہ 13 فٹ لمبا شش جہتی (Hexagonal) اوڈیسیئس سیدھی پوزیشن میں اتر گیا ہے، لیکن آلٹیمس نے کہا کہ لینڈنگ سے پہلے ٹیلی میٹری کی بنیاد پر غلط نتیجہ اخذ کیا گیا تھا۔

آلٹیمس نے کہا کہ اگرچہ چاند گاڑی کی جھکی ہوئی پوزیشن حقیقت سے بہت دور ہے، لیکن کمپنی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ناسا کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چھ پے لوڈز میں سے ایک کو چھوڑ کر باقی تمام گاڑی کے ان حصوں پر نصب کیے گئے تھے جو اوپر کی جانب ہیں اور ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Read Comments