Aaj Logo

شائع 25 فروری 2024 04:11pm

روسی صدر کے مخالف کی میت والدہ کے حوالے

روس میں صدر پوٹن کے سب سے بڑے مخالف الیگزی ناوالنی کی میت ان کی والدہ کے حوالے کردی گئی ہے۔

الیگزی ناوالنی کی والدہ نے دو دن قبل روسی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں بیٹے کی میت دی جائے تاکہ جلد تدفین ممکن ہو۔

حکومت نے ان سے ضمانت چاہی تھی کہ تدفین کو سیاسی ایونٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔

الیگزی کی والدہ لیوڈیملا ایوانوا فی الحال دور افتادہ شہر لیکھرڈ میں ہیں اور واضح نہیں تدفین فیملی کی مرضی کے مطابق ہوگی یا حکام مداخلت کریں گے۔

روسی اپوزیشن لیڈر کا انتقال ملک کے سرد ترین علاقے میں واقع قید خانے میں ہوا تھا۔ الیگزی ناوالنی کی بیوہ اور بیٹی نے دو دن قبل امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی تھی۔

الیگزی کی فیملی نے اب تک تدفین کے پروگرام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ان کے اسٹاف نے تمام چاہنے والوں سے کہا ہے کہ وہ پُرامن رہیں اور کسی بھی طرح کی بدنظمی کا مظاہرہ نہ کریں۔

Read Comments