Aaj Logo

شائع 25 فروری 2024 01:22pm

امریکی جج گھریلو جھگڑے میں بیٹے کی فائرنگ سے زخمی

امریکا میں ایک نوجوان نے گھر میں کسی بات پر بحث کے دوران مشتعل ہوکر فائرنگ کرکے اپنے والد کو شدید زخمی کردیا۔

زخمی ہونے والا کوئی اور نہیں، مقامی عدالت کا جج ہے۔

36 سالہ خلفانی ہارڈوِک کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔ اس نے 2014 میں بھی فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا تھا۔

بیٹے کے ہاتھوں زخمی ہونے والے جانی ہارڈوک منٹگمری کاؤنٹی کی ففٹینتھ جیوڈیشل سرکٹ کے جج ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق جج کے گھر سے جگھڑے کی آوازیں آئیں اور پھر فائرنگ کی آواز سنائی دی۔

خلفانی ہارڈوکن والد کو زخمی کرنے کے بعد بھاگ نکلا۔ اس نے گھر سے کچھ دور مقامی فائر اسٹیشن سے الیکٹرک چرایا اور شہر سے باہر چلا گیا۔ پولیس نے ایک گھنٹے بعد اسے گرفتار کرلیا۔

Read Comments