متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایم کیو ایم کی جانب سے مراد علی شاہ کے مدمقابل اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کی نامزدگی کے لیے نام فائنل کرلیا گیا۔
ذارئع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے علی خورشیدی وزیراعلیٰ سندھ کے امیدوار ہوں گے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لیے ایک بار پھر مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لیے تیسری مرتبہ مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا اور اس حوالے سے دیگر قیات کو آگاہ کردیا گیا ۔
دوسری جانب سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا جبکہ قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع ہوں گے۔
پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ قائد ایوان کےامیدوار ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے ایم کیو ایم کے امیدوار علی خورشیدی ہیں۔
علی خورشیدی دوسری مرتبہ سندھ اسمبلی رکن منتخب ہوئے ہیں، وہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔