کنوینئرایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کوئی جبرایم کیو ایم کو نہیں ہرا سکا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 25 فروری کو اردو زبان کا دن منایا جاتا ہے، اتوار کو شب برات کی وجہ سے آج یہ دن منایا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اردو زبان ہماری شناخت ہے، جو دنیا کی دوسری بڑی رابطےکی زبان ہے، یہ تاریخ، عہد، رزق، جہد کی زبان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اردو وقت کے ساتھ پھیلتی اور بڑھتی جارہی ہے، بھارت میں بھی فلمیں ہندی میں نہیں، اردومیں بنتی ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اردو کو رائج کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت عظمیٰ کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے تحریک چلائیں گے۔