Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 فروری 2024 12:20am

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، مزید برسات کا الرٹ جاری

پنجاب کے مختلف شہروں میں برسات نے موسم خوشگوار کردیا ہے۔ پتوکی اور رینالہ خورد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ بھلوال اور لالیاں میں بھی بادل برس پڑے۔ دوسری طرف جنت نظیر وادی کالام میں ایک بار پھر برف باری کا آغاز ہوگیا۔

کالام میں ایک بار پھر برف باری کا آغاز ہوا تو ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح کالام پہنچ گئے۔

برفباری کے بعد سوات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور درجہ حرارت منفی 7 تک گر گیا۔

اس سے قبل پروونشل ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے چھبیس سے ستائیس فروری تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اٹک، راولپنڈی، جہلم، چکوال، سرگودھا اور میانوالی میں بارش ہوگی، اسی طرح لاہور سمیت دریاؤں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مری اور گلیات سمیت خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری پچیس فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Read Comments