ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 15ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 1 لاکھ 83 ہزار 414 روپے ہوگئی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں ڈالرکی فی اونس قیمت 16ڈالراضافےسے 2056 پر رہی۔