اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آصف علی زرداری پرمبینہ سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھہیم نے سماعت کی،شیخ رشید احمد اپنے وکلاء سردارشہباز اور دیگر کے ہمراہ پیش ہوئے۔
جج کی جانب سے صحت سے متعلق پر استفسار پر شیخ رشید نے کہا کہ، ’جی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے‘۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کے وکیل نے بتایا کہ سینیئرکونسل سردارعبدالرازق ہائیکورٹ بارانتخابات میں مصروف ہیں،آئندہ سماعت پردلائل دیں گے ۔
شیخ رشید نے استدعا کی کہ رمضان کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں جس پر عدالت نے شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔
شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔
سماعت کے بعد اسلام آباد کی مقامی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ میں الیکش ہارگیا ہوں، آزاد اور منصفانہ انتخابات سے متعلق سوال پرانہو نے کہا کہ میڈیا کو سب پتہ ہے۔