Aaj Logo

شائع 24 فروری 2024 09:46am

کینیڈا کا طالب علم پیسے بچانے کے لیے طیارے پر اسکول جانے لگا

کینیڈا کے ایک طالب علم نے گھر سے اسکول تک فاصلہ طے کرنے کے لیے فضائی سفر شروع کردیا ہے۔ وہ ہفتے میں دو بار فضائی کرکے گھر سے 670 کلومیٹر دور وینکوور کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے اسکول آف اکنامکس میں کلاسیں اٹینڈ کرتا ہے۔

ٹِم چین کیلگری میں رہتا ہے اور کیلگری سے وینکوور کا فاصلہ کم و بیش 670 کلومیٹرہے۔

ٹم چین کے لیے وینکوور میں اپارٹمنٹ کرائے پر لینا بہت مشکل ہے کیونکہ وہاں ایک کمرے کا اپارٹمنٹ بھی ڈھائی ہزار ڈالر تک کے ماہانہ کرائے پر دستیاب ہے۔

کیلگری سے وینکوور تک کی پرواز 111 ڈالر کی ہے۔ مہینے بھر میں فضائی سفر کی مد میں ٹم چین کو 890 ڈالر ادا کرنا پڑتے ہیں۔ وینکوور میں رہنے کی قیمت سے یہ رقم کہیں کم ہے۔

ٹم چین گھر سے اسکول تک کے فضائی سفر کو سپر کمیوٹنگ کہتا ہے۔ جنوری کے دوران ٹم نے سات بار ریٹرن سفر کیا۔

وینکوور میں کاسٹ آف لیونگ غیر معمولی ہے جس کے باعث مقامی باشندوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Read Comments