خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا امکان ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا کہ 28 یا 29 فروری کو خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جاسکتا ہے، اجلاس بلانا میرا کام نہیں۔
حاجی غلام علی نے کہا کہ محکمہ انتطامی امور کی طرف سے سمری آئے گی تو دستخط کردوں گا، اگر چھٹی کے دن بھی سمری آئی تو دستخط کردوں گا۔
قانون کے مطابق 29 فروری تک اسمبلی اجلاس بلانا لازمی ہے۔
خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل ڈویژنل وائز فارمولا کے تحت ہونے کاامکان