سپریم کورٹ میں عام انتخابات کے نتائج اورسابق کمشنرراوالپنڈی لیاقت علی چٹھہ الزامات پر بنائی گئی الیکشن کمیشن کمیٹی کو چیلنج کردیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر اور ممبرالیکشن کمشن کی تعیناتی کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکردی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل روک دی جائے۔
شیر افضل مروت نے درخواست میں مزید استدعا کی کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام فارم 47 کالعدم قراردیے جائیں، الیکشن کمیشن کی تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کالعدم قرار دی جائے۔
ذرائع رجسٹرار آفس کے مطابق ابھی تک شیر افضل مروت کی کوئی درخواست وصول نہیں ہوئی۔
ن لیگ نے ایک بھی فارم 45 پیش نہ کیا، الیکشن کمیشن میں انصاف ہوتا نظرنہیں آرہا، شیر افضل مروت
سابق کمشنر راولپنڈی کا انتخابات سے ایک روز قبل کا ویڈیو بیان سامنےآگیا