2024 کے فروری میں 29 دن آنے والے ہیں، جبکہ رواں سال 365 کے بجائے 366 دن ہونگے، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اب 366 دن 4 سال بعد آئیں گے۔
جب کبھی سال کے مہینوں کا ذکر ہوتا ہے، تو فروری اپنے 28 اور 29 دنوں کی وجہ سے توجہ حاصل کر لیتا ہے۔
فروری 2024 میں 29 روز ہوں گے۔، یہ اضافہ دراصل لیپ ائیر کی وجہ سے ہوا اور 29 فروری کے اس دن کو لیپ ڈے کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
لیپ ڈے اور لیپ ائیر کی تاریخ بھی کافی دلچسپ ہے، یہ دراصل 45 قبل مسیح میں رومی شہنشاہ جولیس سیزر کو خیال آیا تھا، اور اسی مناسبت سے انہوں نے جولین کیلنڈر متعارف کرایا۔
جولین کیلنڈر میں 365 دن اور 12 مہینے ہیں، تاہم اس کیلنڈر میں 4 سال بعد لیپ ائیر/ لیپ ڈے کا اضافہ اس لیے کیا گیا تاکہ وہ زمین کے موسموں سے مطابقت پیدا کر سکے۔
تاہم ایک اور کیلنڈر بھی اس دنیا کے مختلف ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے، ماہرے فلکیات کو 16 ویں صدی میں اندازہ ہوا کہ موسموں کے شروعات معمول سے 10 دن پہلے سے ہو رہی ہے، جو کہ کئی شعبوں پر بُرے اور منفی اثر ڈال رہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس کی روک تھام کے لیے گریگورین کیلنڈر سامنے آیا جو کہ پوپ گریگوری 13 نے 1582 میں جاری کیا تھا۔ اگرچہ یہ کیلنڈر بھی جولین کیلنڈر سے مماثلت ہی رکھتا تھا تاہم صد سالہ برسوں میں لیپ ائیر کا ذکر نہیں تھا۔
حیرت انگیز طور پر اس کیلنڈر کو محض کیتھولک ممالک جن میں اٹلی اور اسپین شامل ہیں، وہی استعمال کر رہے ہیں، دیگر دنیا میں یہ کیلنڈر استعمال نہیں ہو رہا ہے۔