ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جیت کیلئے دیا گیا 139 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرکے تین وکتوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آغا سلمان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایلکس ہیلز 21، کولن منرو 20، جورڈن کوکس 19، عماد وسیم 9، کپتان شاداب خان 2 جبکہ اعظم خان 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد 3، عقیل حسین نے 2 جبکہ ابرار احمد اور محمد حسنین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 139 کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جیسن رائے 37 اور رائیلی روسو نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹیم کمبینیشن کو برقرار رکھا گیا تھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم دو تبدیلیاں کی گئی تھیں۔
عبید شاہ کی جگہ حنین شاہ اور ٹائمل ملز کی جگہ رومان رئیس ٹیم کا حصہ بنے تھے۔