Aaj Logo

شائع 22 فروری 2024 03:04pm

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی عدالت کے روبرو پیش

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں جیل پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جبکہ اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے وکلاء کو متفرق درخواست پر دلائل کے لیے 26 فروری کو طلب کر لیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت۔

جیل پولیس نے پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

وکیل عاصم چیمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ آج مکمل ہڑتال ہے تاریخ ملتوی کی جائے، آج تو ہائیکورٹ میں بھی مکمل ہڑتال ہے ،

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگوں نے جب پیش ہونا ہوتا ہے تو ہڑتال میں بھی کام کرتے ہیں، جس پر وکیل عاصم چیمہ نے کہا کہ سر آج ہڑتال ہے مہربانی کر کے تاریخ دے دیں۔

بعدازاں عدالت نے وکلاء کو متفرق درخواست پر دلائل کے لیے 26 فروری کو طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن حکام نے چالان پیش کررکھا ہے۔

مزید پڑھیں

جعلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی سمیت تمام ملزمان آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کرنے کیلئے طلب

پرویز الہٰی کی پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے کے مقدمے میں ضمانتمنظور

Read Comments