پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر اور عمرایوب نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی، دونوں رہنما آزاد حثیت سے ممبر قومی اسمبلی رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے امیدوار ہوں گے جبکہ عمر ایوب پینل کے ہمراہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے امیدوار ہوں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آزاد حیثیت رکھنے کا مقصد انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کسی قانونی چارہ جوئی سے بچنا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں 86 آزاد امیدواروں نے شمولیت اختیار کی ہے جبکہ مسلم لیگ ن میں 8 آزاد امیدوار شامل ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کامیاب101 آزاد امیدواروں میں سے 96 کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 5 آزاد امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے گئے۔
ہمارے لوگوں کو لالچ دے کر وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائی جارہی ہے،اسد قیصر
پنجاب اسمبلی اجلاس کل طلب، پی ٹی آئی کے بغیر وزیراعلیٰ کا انتخابمتنازع ہونے کا خدشہ