استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، بہتری نہیں آئے گی۔
راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی عوام ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت دوسری جانب کھڑی ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی حکومت بنانے جا رہی ہے؟ جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ یہ چوں چوں کا مربہ اور پی ڈی ایم ٹو ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، بہتری نہیں آئے گی، جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تحریک انصاف کو شامل نہیں کرتے۔
دوسری جانب فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر کو اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی میں ضلع کہچری پہنچا دیا گیا۔
فواد چوہدری کو اینٹی کرپشن کے اسپیشل جج علی نواز بکھر کی عدالت پیش کیا گیا جبکہ فواد چوہدری بیٹی کو گود میں لے کر اینٹی کرپشن عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔
فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیاگیا
واضح رہے کہ فواد چوہدری پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کا الزام ہے۔