پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ بدھ کو کھیلے گئے دوسرے اور ایونٹ کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو5 وکٹوں سے مات دیدی، دفاعی چیمپئن لاہورقلندرز کو ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست ہوگئی۔
پی ایس ایل 9 میں ساتواں میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ملتان میں کھیلا گیا۔
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور کیے۔ جواب میں ملتان سلطانز نے167رنز کا ہدف ایک اوور قبل حاصل کیا۔
ملتان سلطانز کی جانب کپتان محمد رضوان نے 82 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔
افتخار احمد نے دھواں دھار اننگز کھیلی، انھوں نے 11 گیندوں پر 34 رنز اسکور کیے۔
اس سے قبل لاہور نے 166 رنز بنائے، لاہور کے ویندرڈوسن نے 54 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ جب کہ فخرزمان نے 41 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ سکندر رضا 23، جہانداد خان 16 اور صاحبزادہ فرحان کی اننگ 2 رنز تک محدود رہی۔
ملتان سلطانز کے بولر محمد علی نے 2 جب کہ عباس آفریدی اور اسامیہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہورقلندرز کے 167رنز ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
زلمی کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی، اور 19.5 اوورز میں 154 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ جب کہ 155 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔
کراچی کنگز کے کیرون پولارڈ نے 49 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔
شعیب ملک نے صفر پر صائم ایوب کو آؤٹ کیا، بعدازاں محمد حارث 6 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے علاوہ ٹام کوہلر کیڈمور 2، رومن پاؤل 39، آصف علی 23، عامر جمال ایک، لوک ووڈ 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
محمد ذیشان، سلمان ارشاد اور وقار سلام کوئی رن نہ بناسکے۔
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں اس میچ سے قبل پشاور زلمی اور کراچی کنگز دونوں ہی اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں، زلمی کو کوئٹہ نے شکست دی تھی جب کہ کراچی کنگز کو ملتان سے شکست کا سامنا ہوا تھا۔