Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 فروری 2024 07:57pm

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی

ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باوجود روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہوئی۔

کمی کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 50 پیسے پر آگئی۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

اضافے کے بعد منگل کو ڈالر 279 روپے 56 پیسے پر بندا ہوا تھا۔

Read Comments