Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 فروری 2024 04:19pm

دو بڑی جماعتوں میں حکومت سازی کیلئے اتفاق کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بدھ 21 فروری کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز پرپہلے 10 منٹوں میں 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

اس اضافے سے 100 انڈیکس 61 ہزار پوائنٹس کی سطح عبورکرتے ہوئے 61 ہزار 400 پوائنٹس سے ہو گیا۔

کاروبار کے اضتتام تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 1094 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 61559 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کےاختتام پر انڈیکس میں 1 اعشاریہ 81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کئی روز سے مندی کا رجحان تھا جس کی وجہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد غیر یقینی سیاسی صورتحال میں اضافہ تھا تاہم گذشتہ روزمذاکرات کے چھٹے دور میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے لیے اتفاق رائے ہونے کے بعد مارکیٹ میں بھیتیزی کا رجحان سامنے آیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ملک کی 2 بڑی جماعتوں کے مابین درمیان اتفاق رائے کا مثبت اثر ہوا ہے۔

Read Comments