Aaj Logo

شائع 20 فروری 2024 05:49pm

جنوبی کوریا میں ڈاکٹرز کی ہڑتال، 6 ہزار نے استعفا دے دیا

جنوبی کوریا میں ہزاروں ڈاکٹرز نے نئے ڈاکٹرز کی بھرتیوں کے خلاف ہڑتال کرتے ہوئے استعفا دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق احتجاجی ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کے بجائے پہلے سے کام کرنے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

رپورٹس کے مطابق حکومتی پالیسی کے خلاف احتجاجاً 6 ہزار سے زائد ڈاکٹروں نے استعفا دے دیا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز کو فوری طور پر ملازمت پر آنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکم نہ ماننے والے ڈاکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں 90 فیصد اسپتال پرائیوٹ ہیں جن کا علاج مہنگا ہے۔

مریضوں کے مقابلے میں ڈاکٹرز کی تعداد کم ہے اور ایک ہزار مریضوں کے لیے صرف دو ڈاکٹرز دستیاب ہیں۔

اس کے باوجود ڈاکٹرز نئی بھرتیوں کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔

Read Comments