الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ سے 9 ججز کو بطور ٹربیونل تعینات کرنے کیلئے نام مانگ لیے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اقدام دھاندلی کی تحقیقات کے لیے ٹریبونلز کی تشکیل کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
تاہم ججز کی کمی کے باعث الیکشن کمیشن کو9 ججزکی خدمات دینے سے صاف انکار کر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 2 ججز کو ٹریبونل کے لیے نام الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے ہیں۔
ان ججز میں جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس سلطان تنویر شامل ہیں، جو کہ بطور ٹریبونل جج فرائض سرانجام دیں گے۔
دوسری جانب 2 ججز کی بطور ٹریبونل تعیناتی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں 37 جج رہ جائیں گے، جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ اڑھائی سال سے ججز کی تقرری نہیں ہو سکی ہے۔
لاہورہائیکورٹ کی جانب سے ججز کی تقرری کے لیے دومرتبہ فہرست کمیشن کو بھجوائی گئی، ججزکی تقرری نہ ہونے سے لاہورہائیکورٹ میں مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوا، اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں 2 لاکھ سے زائد کیسسز زیر التواء ہیں۔