Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 فروری 2024 12:01pm

امید کے بھٹو کیس میں انصاف ہوگا، شیری رحمان

سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کوعدالتی فیصلے کے تحت پھانسی دینے کے خلاف صدارتی ریفرنس پرسماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ ریفرنس کی سماعت کرے گا۔

سماعت سے قبل سپریم کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگومیں پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ انصاف کا نظام ہمارے لیے کچھ اور دوسروں کے لیے کچھ اور، امید ہے ذوالفقار بھٹو کیس میں عدالت ہمیں انصاف دے گی۔

انہوں نے کیا کہ ہم سالوں سے اس پٹیشن کا انتظار کررہے تھے،ذوالفقار بھٹو ریفرنس پر سماعت نے امید دی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں عدالتی قتل ہوا، امید ہے کہ تاریخی فیصلہ ہوگا۔

Read Comments