سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کے نام سے ایک پارٹی نوٹیفیکیشن وائرل ہے جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ میں نے سیاست چھوڑ دی ہے ۔
وائرل ہونے والے پارٹی نوٹیفیکیشن میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں عمران خان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کسی بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں ۔
تاہم پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے بتایا گیا کہ یہ نوٹیفیکیشن جعلی ہے ۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی ممبرز کے حوالے سے تمام نوٹیفیکیشن صرف آفیشل اکاونٹ سے جاری کیے جائیں گے ۔