Aaj Logo

شائع 19 فروری 2024 07:51pm

جمشید دستی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت پر اہم ویڈیو بیان جاری کردیا

پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کرلیا، جس کے بعد جمشید دستی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت پر ویڈیو بیان جاری کردیا۔

ویڈیو بیان میں جمشید دستی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کی اور بیان حلفی جمع کروا دیا۔

انھوں نے بتایا کہ پی پی 270 سے زاہد بھٹہ نے دباؤ کے باوجود شمولیت اختیار کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر وزیراعظم کاعہدہ سنبھالیں گے۔ این اے 176 اور 175 کے عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ کمشنر ملتان اور سابق کمشنر راولپنڈی کا استعفیٰ قوم کیلئے بڑا پیغام ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ کمشنر ڈی جی خان اور ڈی سی مظفرگڑھ بھی استعفیٰ دیں۔

Read Comments