Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 فروری 2024 09:32pm

پی ٹی آئی کے وفد کی جے یو آئی شیرانی گروپ سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے جے یو آئی شیرانی گروپ سے ملاقات کی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف وفاق اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ مولانا گل نصیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی وفد میں اسد قیصر ، عمر ایوب خان اور بیرسٹر گوہر شامل تھے۔

جے یو آئی شیرانی کے وفد کی صدارت مولانا گل نصیب خان نے کی۔

جے یو آئی شیرانی کے وفد میں قاسم آغا ، مولانا جاوید خان، اخونزادہ ہدایت اللہ اور عبدالمالک بھی شامل تھے۔

ابتدائی طور پر جو بات سامنے آئی اس کے مطابق اہم سیاسی ملاقات میں دونوں جماعتوں کی جانب سے ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مولانا گل نصیب نے کہا کہ الیکشن میں جے یوآئی شیرانی گروپ نے پی ٹی آئی کی حمایت کی۔

انھوں نے کہا کہ خود بھی ایک حلقے سےالیکشن لڑ رہا تھا، پی ٹی آئی کیلئے دستبردار ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں جس کا مل کر مقابلہ کریں گے۔ تحریک انصاف کےساتھ آگےبڑھتےرہیں گے۔

عمر ایوب، بیرسٹر گوہر ، اسد قیصر

پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مولانا شیرانی کو عزت دینی ہے۔

انھوں نے کہا کہ معیشت تب مضبوط ہوگی جب مضبوط پارٹی کا مضبوط وزیراعظم آئے، پاکستان کے عوام کو اس وقت مضبوط حکومت چاہیے، اگلے چند دنوں میں پی ٹی آئی کیلئے مزید سیٹیں آئیں گی۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وفاق اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائےگی، ایم کیوایم نے کراچی اور سندھ کی سیٹوں پر ڈاکا مارا ہے۔

جے یو آئی شیرانی گروپ کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہپی ٹی آئی اور جےیوآئی شیرانی کا اتحاد قائم و دائم رہے گا، ہم چاہتے ہیں ہمارا مینڈیٹ واپس ہو۔

اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے بات کررہے ہیں جن کو انتخابات پر تحفظات ہیں، بلوچستان، سندھ، کےپی میں بڑےاحتجاج ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کےانکشافات کے بعد واضح ہوگیا کہ بڑی دھاندلی ہوئی، ہمارا مطالبہ ہے فارم 45 کے مطابق مینڈیٹ کو تسلیم کیاجائے، کمشنرراولپنڈی کےالزامات اور انکشافات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی بھی جائیں گے اور کوئٹہ میں بھی ملاقاتیں کریں گے، کسی کو اختیار نہیں کہ بند کمرے میں فیصلے کرے، عوام جس کو مینڈیٹ دیتے ہیں اس کا اختیار ہے کہ وہ فیصلےکرے

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عمر ایوب پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعظم کےامیدوار ہیں، اس وقت پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے۔

Read Comments